Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے جنگلاتی علاقہ کو 33 فیصد کرنے کا عزم

تلنگانہ کے جنگلاتی علاقہ کو 33 فیصد کرنے کا عزم

حیدرآباد ۔ 19 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ ریاست میں پائے جانے والے جنگلاتی علاقہ کو 24 فیصد سے بڑھاکر 33 فیصد کر کے تلنگانہ کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے کوشاں ہیں اور ان کوششوں کے ذریعہ چیف منسٹر کا تلنگانہ کو سرسبز و شاداب بنانے کا دیرینہ خواب پورا ہوگا ۔ وزیر جنگلات و ماحولیات مسٹر جوگو رامنا نے وزیر عمارات و شوارع مسٹر ٹی ناگیشور راؤ کے ہمراہ ضلع کھمم میں واقع ویلگو مئی مقام پر واقع جنگلاتی اراضیات پر بڑے پیمانے پر منظم کردہ ہریتا ہرم پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے پودوں کی شجرکاری کرنے کے بعد اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے مذکورہ بات کہی اور بتایا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے شروع کردہ ہریتا ہرم پروگرام ملک کے لیے ایک مثالی پروگرام ثابت ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف منسٹر کے ہریتا ہرم پروگرام کو عوامی تحریک میں تبدیل کرنے کے اقدامات کامیاب ثابت ہوئے ۔ ریاست میں جاری ہریتا ہرم پروگرام میں ہر شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے افراد سرگرم حصہ لیتے ہوئے اس پروگرام کو زبردست کامیابی سے دوچار کررہے ہیں ۔ اس پروگرام میں ارکان قانون ساز کونسل مسٹر پی اجئے ، بالا سانی مئیر میونسپل کارپوریشن کھمم مسٹر پاپا لعل کے علاوہ ٹی آر ایس کے قائدین کثیر تعداد میں حصہ لیا ۔ مسٹر ٹی ناگیشور راؤ وزیر عمارات و شوارع مسٹر ٹی ناگیشور راؤ نے کہا کہ ضلع میں اب تک دو لاکھ پودوں کی شجرکاری کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کھمم میں جنگلاتی علاقہ میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن اب ہریتا ہرم پروگرام کے ذریعہ ضلع میں جنگلاتی علاقہ میں بڑے پیمانے پر اضافہ کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ مسٹر ناگیشور راؤ نے کہا کہ ضلع میں ہر مقام پر بڑے پیمانے پر ہریتا ہرم پروگرام کا کامیاب انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT