Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے جن دھن کھاتوں میں 514 کروڑ جمع

تلنگانہ کے جن دھن کھاتوں میں 514 کروڑ جمع

حیدرآباد ۔ 7 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : نوٹ بندی کے بعد صرف 22 دن میں تلنگانہ کے جن دھن کھاتوں میں 514 کروڑ روپئے ڈپازٹ ہوئے ہیں ۔ 23 لاکھ ایسے کھاتے ہیں جس میں ایک روپیہ بھی جمع نہیں ہوا ہے ۔ 500 اور 1000 روپئے کے نوٹوں کی منسوخی کے بعد تلنگانہ کے جن دھن کھاتوں میں اچانک 514 کروڑ روپئے جمع ہوگئے ہیں ۔ آر بی آئی نے جن دھن کھاتوں میں جمع ہونے والی رقم کے تعلق سے تفصیلات طلب کی ہے ۔ بینکوں کی جانب سے ریزرو بینک آف انڈیا کو بتایا گیا ہے کہ نوٹ بندی کے بعد تلنگانہ میں 23.77 لاکھ ایسے جن دھن کھاتے ہیں ۔ جن میں ایک روپیہ بھی جمع نہیں ہوا ہے ۔ جب کہ تلنگانہ میں جملہ 83 لاکھ جن دھن کھاتے ہیں عوام نے شعور بیدار ہونے کے ساتھ اپنے اکاونٹ میں پیسے جمع کرنا شروع کیا ۔ 8 نومبر تک 57.94 لاکھ جن دھن کھاتوں میں 958 کروڑ روپئے تک جمع ہوئے جس کے بعد 30 نومبر تک صرف 22 دن میں ان کھاتوں میں 1472 کروڑ روپئے پہونچ چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ نوٹوں کی منسوخی کے بعد ریاست میں 60 ہزار نئے جن دھن کھاتے کھولے گئے ہیں جس سے ریاست میں جن دھن کھاتوں کی تعداد بڑھ کر 1.53 لاکھ ہوچکی ہے ۔۔
گورنمنٹ جونیر کالج فلک نما
لکچرر کی ضرورت
حیدرآباد ۔ 7 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : گورنمنٹ جونیر کالج گرلز فلک نما میں طبیعیات انگلش میڈیم میں لیڈی لکچرر کی ضرورت ہے ۔ پارٹ ٹائم ( گیسٹ فیکلٹی ) بنیاد پر تقرر ہوگا ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9440048958 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT