Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے جورالہ پروجیکٹ سے پانی چھوڑا گیا

تلنگانہ کے جورالہ پروجیکٹ سے پانی چھوڑا گیا

حیدرآباد،4ستمبر(یواین آئی)تلنگانہ کے جوگولامبا گدوال ضلع میں واقع جورالہ پروجیکٹ میں پانی کا زائد بہاو دیکھا جارہا ہے ۔پڑوسی ریاستوں مہاراشٹراور کرناٹک میں ہوئی بارش کے بعد الماٹی اور نارائن پورڈیمس سے تلنگانہ کے جورالہ پروجیکٹ کو پانی چھوڑا گیا ۔جورالہ پروجیکٹ میں 44,977کیوزک پانی کا بہاو دیکھا گیا جس کے بعد پاور ہوز کے ذریعہ 43,715ہزا ر کیوزک پانی کو چھوڑا گیا۔جورالہ پروجیکٹ سے بھیما ساگر پروجیکٹ اورکوئل ساگر پروجیکٹ کو پانی چھوڑا گیا ۔جورالہ پروجیکٹ کی موجودہ سطح آب 317.46فیٹ ہے جبکہ اس پروجیکٹ کی مکمل سطح آب 318.516فیٹ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT