Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے دس ڈسٹرکٹ کلکٹرس کو ایکسلینس ایوارڈس

تلنگانہ کے دس ڈسٹرکٹ کلکٹرس کو ایکسلینس ایوارڈس

ترقیاتی پروگرامس اور اسکیمات کے عمل پر اعتراف خدمات، حکومت کا اعلان
حیدرآباد 13 اگسٹ (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں حکومت کے ترقیاتی پروگراموں کی انجام دہی اور اسکیمات کی مؤثر عمل آوری میں اپنی گرانقدر خدمات انجام دینے اور فعال کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے دس ڈسٹرکٹ کلکٹرس کو حکومت تلنگانہ نے سال 2017 ء کا ’’ایکسلنس ایوارڈ‘‘ عطا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات کہی اور بتایا کہ غیر معمولی و گرانقدر خدمات انجام دینے والے آئی اے ایس عہدیداروں کو ’’ایکسلنس ایوارڈز‘‘ عطا کرنے کے ایک حصہ کے طور پر دس ڈسٹرکٹ کلکٹرس کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس میں اختراعی شعبہ کے تحت سرکاری مدارس میں لڑکیوں کو حفاظت خود اختیاری کی ٹریننگ دینے کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ کلکٹر ضلع جنگاؤں دیواسینا کا ایکسلنس ایوارڈ کیلئے انتخاب شامل ہے۔ اسی طرح آئی ٹی ڈی اے میں اسٹارس ۔ 3 پروگرام کے لئے ضلع کلکٹر عادل آباد مسز جیوتی بدھا پرکاش کے علاوہ دو آئی اے ایس عہدیداروں آر وی کرن اور انوراگ جینت، ڈی پی ایم ایس پروگرام کی مؤثر عمل آوری کے لئے کمشنر ایچ ایم ڈی اے مسٹر چرنجیولو کا انتخاب کیا گیا۔ اس کے علاوہ بے یار و مددگار بچوں کی بازآبادکاری کروانے کے لئے ڈسٹرکٹ کلکٹر نظام آباد یوگیتا رانا، ضلع میں سرکاری دواخانوں کے تعلق سے عوام میں اعتماد بحال کرنے اور نیا اعتماد پیدا کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ کلکٹر جیا شنکر ، بھوپال پلی مسٹر مرلی اور جگتیال ڈسٹرکٹ کلکٹر مسٹر شرت کا انتخاب عمل میں آیا۔ حکومت کے نئے شروع کردہ پروگراموں کی انجام دہی میں غیر معمولی نوعیت کی خدمات کی انجام دہی کے لئے مسٹر وینکٹ رمنا ، مشن بھگیرتا پروگرام مسٹر راجیو گاندھی ہنمنتو ، ڈسٹرکٹ کلکٹر بھدرادری کتہ گوڑہ کو مشن کاکتیہ کی عمل آوری میں گرانقدر خدمت کے عوض شادی مبارک و کلیان لکشمی پروگرام کی مؤثر عمل آوری میں غیر معمولی رول ادا کرنے پر ضلع کلکٹر عادل آباد مسٹر جیوتی بدھا پرکاش، ہریتا ہارم پروگرام کی مؤثر عمل آوری کے لئے ڈسٹرکٹ کلکٹر سوریہ پیٹ سریندر موہن اور ورنگل رورل ڈسٹرکٹ کلکٹر پرشانت جے پاٹل کا انتخاب کیا گیا۔

 

TOPPOPULARRECENT