Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے دوسرے یوم تاسیس کی تقریب کی جھلکیاں

تلنگانہ کے دوسرے یوم تاسیس کی تقریب کی جھلکیاں

حیدرآباد۔ 2 جون (سیاست نیوز) یوم تاسیس تلنگانہ کے سلسلے میں پریڈ گراؤنڈ پر تقریب کے موقع پر عوام میں یوم آزادی و یوم جمہوریہ جیسا جوش و خروش دکھائی نہیں دیا۔
٭  منعقدہ تقریب کے موقع پر کئی نشستیں خالی دکھائی دے رہی تھیں۔
٭  یوم تاسیس تلنگانہ کی پریڈ گراؤنڈ پر تقریب کے موقع پر خود ٹی آر ایس قائدین نے پریڈ گراؤنڈ کی روایت سے انحراف کیا۔ چیف منسٹر کی تقریر ختم ہونے سے قبل ہی کئی ٹی آر ایس قائدین نشستوں سے اٹھ کر باہر چلے گئے ۔
٭  پریڈگراؤنڈ پر تقریب وقت پر شروع ہوئی لیکن چیف منسٹر کی تقریر مقررہ وقت سے 10 منٹ تاخیر سے شروع ہوئی۔
٭  یوم تاسیس تلنگانہ تقریب میں چیف منسٹر کی تقریر کا وقت 10 منٹ رکھا گیا تھا، لیکن چیف منسٹر نے زائد از 40 منٹ تقریر کی ۔ سکیورٹی عہدیدار چیف منسٹر کو زائد وقت کا اشارہ دے رہے تھے لیکن چیف منسٹر نے ان کو نظرانداز کرکے تقریر جاری رکھا۔
٭   چیف منسٹر کو پریڈ گراؤنڈ سے 11:22 بجے روانہ ہوجانا چاہئے تھا لیکن ان کی طویل تقریر کے باعث چیف منسٹر نے 12:05 بجے روانہ ہوئے۔
٭  پریڈ گراؤنڈ پر سہ لسانی فارمولہ پر عمل کرکے مسٹر ایم دکھشنا مورتی تلگو زبان، جناب ایس ایس ایچ قادری اُردو زبان اور مس پرمنی انگریزی زبان میں کامینٹری بہت اچھے انداز میں دے رہے تھے۔

 

شہیدان تلنگانہ کو چیف منسٹر کا خراج
حیدرآباد۔ 2 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ یوم تاسیس کے موقع پر آج چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے یادگار شہیدان تلنگانہ واقع گن پارک پہنچ کر شہیدان تلنگانہ کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا اور باوقار شہیدان تلنگانہ پر گلہائے عقیدت بھی پیش کیا۔ اس موقع پر اسپیکر اسمبلی مسٹر مدھوسدن چاری، ریاستی وزراء این نرسمہا ریڈی وزیر داخلہ ، ٹی سرینواس یادو وزیر انیمل ہسبینڈری، این اندرا کرن ریڈی وزیر ہاؤزنگ، شریمتی پدمادیویندر ریڈی ڈپٹی اسپیکر اسمبلی ، ارکان اسمبلی و ارکان کونسل وغیرہ کے شہیدان تلنگانہ کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔

TOPPOPULARRECENT