Monday , May 1 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے دو آبپاشی پراجکٹس کے مالیاتی تخمینہ میں اضافہ

تلنگانہ کے دو آبپاشی پراجکٹس کے مالیاتی تخمینہ میں اضافہ

پراجکٹس کی عاجلانہ تکمیل کی ہدایت ، اسپیشل چیف سکریٹری آبپاشی کے احکامات
حیدرآباد۔13 فبروری (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے دو آبپاشی پراجیکٹس کے مالیاتی تخمینے میں اضافہ کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں۔ جے چکا رائو دیوادولہ لفٹ ایریگیشن اسکیم اور سری رام ساگر مرحلہ دوم کے تخمینے میں اضافہ کرتے ہوئے علی الترتیب 13445.44 کروڑ اور 1220.41 کروڑ کیا گیا ہے۔ یہ دونوں تلنگانہ کے اہم آبپاشی پراجیکٹس ہیں جن کے ڈیزائن میں تبدیلی کے سبب مالیاتی تخمینے میں اضافہ کیا گیا۔ اسپیشل چیف سکریٹری آبپاشی ڈاکٹر شیلندر کمار جوشی نے آج دو علیحدہ احکامات جاری کئے۔ جی او میں کہا گیا ہے کہ متحدہ آندھراپردیش کی حکومت نے گوداوری لفٹ ایریگیشن اسکیم کے لیے 6010 کروڑ روپئے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔ اسکیم پر نظرثانی کے بعد 2010ء میں اس کا تخمینہ 9427.73 کروڑ رکھا گیا۔ تلنگانہ حکومت نے پراجیکٹ کی گنجائش میں اضافے کا فیصلہ کیا جس پر چیف انجینئر آبپاشی نے حکومت سے درخواست کی کہ مالیاتی تخمینے کو بڑھاکر 13445.44 کروڑ کیا جائے۔ حکومت نے اس تجویز کو منظوری دے دی ہے اور پراجکٹ کی عاجلانہ تکمیل کی ہدایت دی گئی۔ سری رام ساگر مرحلہ دوم کے ڈیزائن میں تبدیلی کے سبب اس کے تخمینے کو 1043 کروڑ سے بڑھاکر 1220.41 کروڑ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT