Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے ذخائر آب کی سطح میں قابل لحاظ اضافہ

تلنگانہ کے ذخائر آب کی سطح میں قابل لحاظ اضافہ

دونوں شہروں میں آج موسلادھار بارش کی پیش قیاسی ، طوفان کا اثر
حیدرآباد /18 اگست ( سیاست نیوز ) تلنگانہ کے ذخائر آب میں قابل لحاظ اضافہ ہوا ہے ۔ مرکزی حکومت کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 91 بڑے ذخائر آب کی سطح آب 75.694بلین کیوبکس میٹر کا اضافہ ہوا ہے یا ان ذخائر آب کی مکمل آبی گنجائش کا 48 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ تلنگانہ کے ذخائر آب ناگرجنا ساگر میں بھی پانی کا بہاؤ بڑھ رہا ہے ۔ آندھراپردیش ، تلنگانہ ، کرناٹک کے ذخائر آب میں بھی پانی کی سطح بڑھ رہی ہے ۔دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کو پینے کا پانی سربراہ کرنے والے ذخائر آب جیسے عثمان ساگر ، حمایت ساگر اور مانجرا کی سطح آب میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہوا ۔ گذشتہ چند دن سے حیدرآباد میں بارش توقع سے کم ریکارڈ کی گئی ۔ ماہ اگست میں صرف چند دن ہی اچھی بارش دکھائی دی مابقی ایام میں موسم خشک رہا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسم میں تبدیلی کا امکان ہے جس سے تلنگانہ میں آئندہ 24 تا 48 گھنٹوں کے دوران شدید بارش ہوگی ۔ طوفان کی وجہ سے تلنگانہ میں موسم تبدیل ہورہا ہے ۔ محکمہ موسمیا نے آج شدید بارش کی وارننگ کرتے ہوئے بتایا کہ 19 اگست کو تلنگانہ کے تمام اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔ خلیجی بنگال میں طوفان کی صورتحال کے باعث تلنگانہ پر اس کے اثرات نمودار ہو رہے ہیں ۔ حیدرآباد میں عام طور پر مطلع ابرآلود رہے گا درجہ حرارست 27 تا 23 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT