Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ‘ کے سی آر کی جاگیر میں تبدیل : راج نرسمہا

تلنگانہ‘ کے سی آر کی جاگیر میں تبدیل : راج نرسمہا

الہ درگم۔15فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق ڈپٹی چیف منسٹر دامودرراج نرسمہا نے کہا ہے کہ نئی ریاست تلنگانہ کے قیام سے صرف کے سی آر خاندان کو ہی فائدہ پہنچا ہے ۔ راج نرسمہا ضلع میدک کے الہ درگم منڈل کے تحت موضع رام پور میں ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کے سی آر اپنی دختر کو مرکزی کابینہ میں جگہ دلانے کیلئے بی جے پی سے ساز باز کررہے ہیں اور سمجھا جاتا ہے کہ کے سی آر اپنے بیٹے کو چیف منسٹر کے عہدہ کیلئے جانشین بنائیں گے ۔ راج نرسمہا نے یہ الزام بھی عائدکیا کہ ریاست تلنگانہ اب ’ کالواکنٹلہ سلطنت ‘ کی جاگیر میں تبدیل ہوگئی ہے اور علحدہ ریاست کے قیام کیلئے جدوجہد کے دوران اپنی قیمتی جانوں کو قربان کرنے والے نوجوانوں کے خاندانوں کو کچھ حاصل نہیں ہوا اور صرف کے سی آرخاندان اس کے تمام فائدے اٹھارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT