Wednesday , May 24 2017
Home / جرائم و حادثات / تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں ایک ہی گھنٹے میں خواتین سے طلائی چین چھین لینے کی چار وارداتیں

تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں ایک ہی گھنٹے میں خواتین سے طلائی چین چھین لینے کی چار وارداتیں

حیدرآباد 11 اپریل (سیاست نیوز ) تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں ایک ہی گھنٹے میں خواتین سے طلائی چین چھین لینے کی چار وارداتیں پیش آئیں جس سے خواتین خوف کے عالم میں ہیں۔ان وارداتوں میں خواتین سے جملہ 8تولے کے طلائی زیورات چھین لئے گئے ۔خواتین کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات میں اضافہ سے ان میں خوف پایا جاتا ہے ۔ ان طلائی چین چھین لینے والوں نے ملازمت کے لئے جانے والی خواتین کو نشانہ بنایا۔آج صبح چھ بجے سے 8بجے کے درمیان یہ چار وارداتیں پیش آئیں۔ہنمکنڈہ پولیس اسٹیشن حدود میں ایک ، صوبیداری پولیس اسٹیشن حدود میں دو ،قاضی پیٹ پولیس اسٹیشن حدود میں ایک واردات پیش آئی جس کے بعد پولیس نے ناکہ بندی کردی اور جگہ جگہ تلاشی مہم کی شروعات کردی گئی ۔متاثرہ خواتین نے بتایا کہ یہ نوجوان پلسر گاڑی پر سوار تھے جنہوں نے ان کے طلائی چین چھین لی اور دیکھتے ہی دیکھتے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔پولیس نے مختلف مقامات پر لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ شروع کردیا ہے تاکہ اس بات کا پتہ چلایا جاسکے کہ آیا یہ کام کسی عادی مجرم کا ہے یا پھر اس میں کوئی نیا گروہ شامل ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT