Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے عوام کو گرمی سے جلد راحت کے آثار نہیں

تلنگانہ کے عوام کو گرمی سے جلد راحت کے آثار نہیں

مزید تین دن تک گرمی کی لہر ‘ کئی اضلاع میںکا درجہ حرارت 45ڈگری
حیدرآباد۔25اپریل ( پی ٹی آئی) تلنگانہ کے عوام کو ریاست میں جاری شدید گرمی کی لہر سے جلد راحت کے کوئی آثار نہیں ہیں ۔ اس لہر کے نتیجہ میں کم سے کم 49افراد فوت ہوچکے ہیں ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ شدید گرمی کی لہر مزید تین دن تک جاری رہے گی ۔ انڈیا میٹورولوجیکل ڈپارٹمنٹ نے آج یہاں جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ تلنگانہ کے اعظم ترین درجہ حرارت میں کوئی اہم تبدیلی نہیں ہوگی ۔ ریاست کے ایک دو مقامات پر درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہا ۔ کھمم ‘ راما گنڈم اور نلگنڈہ گرم ترین مقامات رہے جہاں کا درجہ حرارت 45ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا ‘‘ ۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے مزید ہا کہ تلنگانہ کے تمام اضلاع کے کئی حصوں میںآئندہ تین دن کے دوران شدید گرمی کی لہر جاری رہے گی ۔ تلنگانہ میں گرمی کی لہر کے سبب 23اپریل تک 49افراد فوت ہوچکے ہیں جس کو ریاستی ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا ایک سینیئر عہدیدار نے بھی توثیق کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT