Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے قبائلی طبقات کے ساتھ بھی نا انصافی

تلنگانہ کے قبائلی طبقات کے ساتھ بھی نا انصافی

حکومت وعدوں سے منحرف ، گول میز کانفرنس سے کودنڈا رام کا خطاب
حیدرآباد۔20اگست(سیاست نیوز) جنگلات کی حفاظت کے نام پر قبائیلی طبقات کو ان کے حق سے محروم رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سی پی آئی ایم ایل(نیو ڈیموکرسی ) کے صدر گوردھن ریڈی نے کہاکہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد جہاں پر پسماندہ طبقات کے ساتھ انصاف میں ریاستی حکومت پوری طرح ناکام ہوگئی ہے وہیں علاقے تلنگانہ جنگلات میں نسل درنسل زندگی گذارہے قبائیلی طبقات کے ساتھ بھی جنگلات کی حفاظت کے نام پر بے گھر کرنے کاکام کیا جارہا ہے۔آج یہاں یس وی کیندرم میںمنعقدہ ایک گول میزکانفرنس سے صدارتی خطاب کے دوران گوردھن ریڈی نے تلنگانہ حکومت پر عوامی وعدوں سے انحراف کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوںنے کہاکہ تلنگانہ تحریک کے دوران جو وعدے تلنگانہ حکومت نے پسماندہ اور اقلیتی طبقات کیساتھ کئے تھے ان پر عمل آوری کے لئے حکومت تلنگانہ کے پاس ٹھوس اقدامات کی کمی صاف دیکھائی دے رہی ہے۔ گوردھن ریڈی نے جنگلات کی حفاظت کے نام پر قبائیلوں کو نقل مقام کرنے پر مجبورکرنا فارسٹ ایکٹ کی خلا ف ورزی ہے مگر حکومت تلنگانہ فارسٹ ایکٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے قبائیلیوں کو ان کے حق سے محروم کرنے کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایس ٹی طبقے کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے سی پی ائی ایم ایل(نیو ڈیمورکریسی ) کی جانب سے 25اگست کو مہادھرنا پروگرام منعقد کیا جائے گا جس میں سینکڑوں کی تعداد میںریاست کے قبائیل طبقات کی شرکت متوقع ہے پروفیسر کودنڈارام نے جنگلات کے تحفظ کے لئے مقامی قبائیلوں کے حقوق کی حفاظت کو ضروری قراردیتے ہوئے کہاکہ جنگلات سے مقامی اجار ہ داری کو ختم کرنے کے لئے مرکزی حکومت نے جنگلات کی حفاظت کی تمام تر ذمہ داری لی ہے مگر مرکزی حکومت کا موجودہ حصول اراضی بل کااستحصال کرتے ہوئے علاقائی حکومتیں قبائیلیوں کے ساتھ نا انصافی کررہے ہیں۔ کودانڈرام نے قبائیلوں کے حقوق کی لڑائی میںہر ممکن تعاون کا بھی اس موقع پر یقین دلایا۔شریمتی سندھیا نے گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قبائیلوں کے اراضیات چھین لینے کا حکومت تلنگانہ پرالزام عائد کیا۔ انہوں نے کہاکہ قبائیلوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی ناانصافی کو ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ سماجی جہدکار جیون کمار‘ پروفیسر گالی ونود کمار ‘ پروفیسر ڈی ناگیشو وار رائو‘پروفیسر لکشمن’ وی نرسمہا ریڈی‘کے روی‘کے علاوہ دیگر نے بھی گول میز کانفرنس سے خطاب کیا۔

TOPPOPULARRECENT