Saturday , July 29 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے لوگو کے ساتھ پٹہ پاس بکس کی تبدیلی

تلنگانہ کے لوگو کے ساتھ پٹہ پاس بکس کی تبدیلی

موجودہ پاس بکس کی منسوخی کی ہدایت دینے کی تردید ، وزیر مال کا ایوان میں بیان
حیدرآباد۔17 مارچ (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر وزیر مال محمد محمود علی نے بتایا کہ حکومت نے موجودہ پٹہ پاس بک کو منسوخ کرنے کے سلسلہ میں ضلع کلکٹرس کو کوئی ہدایات جاری نہیں کی ہیں۔ وقفہ سوالات کے دوران کانگریس کے ارکان سمپت کمار، رام موہن ریڈی اور ڈاکٹر جی چنا ریڈی کے سوال پر ڈپٹی چیف منسٹر نے بتایا کہ موجودہ پٹہ پاس بک منسوخ کرنے کی کوئی تجویز حکومت کے زیر غور نہیں ہے۔ تاہم حکومت موجودہ پاس بک کی جگہ عصری پٹہ پاس بک جاری کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ آندھراپردیش میں جاری کردہ پٹہ پاس بک کو ہمیشہ ساتھ رکھنا مشکل ہے۔ لہٰذا پاس بک کی طرز پر تلنگانہ کے لیے علیحدہ پاس بک کی اجرائی عمل میں آئے گی۔ تلنگانہ کے لوگو کے ساتھ تیار کئے جانے والے پاس بک پرانے پاس بک سے تبدیل کیئے جائیں گے۔ اور بہت جلد پاس بک کی تبدیلی کا کام مکمل کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT