Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے لیڈر کو راجیہ سبھا کی سیٹ نہیں

تلنگانہ کے لیڈر کو راجیہ سبھا کی سیٹ نہیں

جنرل سکریٹری تلگو دیشم لوکیش کا بیان
حیدرآباد ۔ 26 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : راجیہ سبھا کے انتخابات میں تلگو دیشم کے تلنگانہ کے کسی لیڈر کو نامزد کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ تلگو دیشم پارٹی کے جنرل سکریٹری این لوکیش نے کہا کہ راجیہ سبھا کے لیے تلنگانہ سے کسی تلگو دیشم لیڈر کا نام تجویز کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ تلگو دیشم کی قیادت کو بی جے پی کی طرف سے تلنگانہ سے کسی لیڈر کا نام تجویز کرنے کی کوئی درخواست وصول نہیں ہوئی ہے ۔ تلگو دیشم پارٹی کا پولیٹ بیورو پارٹی امیدواروں کا جلد اعلان کرے گا ۔ لوکیش کا یہ بیان تلنگانہ کے بعض تلگو دیشم قائدین کے اس مطالبہ کی وجہ سے اہمیت رکھتا ہے کہ تلنگانہ کے کسی تلگو دیشم لیڈر کو راجیہ سبھا کے لیے امیدوار بنایا جائے ۔ آندھرا پردیش سے راجیہ سبھا کے چار ارکان کا انتخاب ہوگا ۔ مرکزی وزیر نرملا سیتارامن کے بشمول چار ارکان کی میعاد مکمل ہونے کی وجہ سے چار نشستیں خالی ہوئی ہیں ۔ آندھرا پردیش اسمبلی سے تلگو دیشم کے 3 امیدوار بہ آسانی راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوجائیں گے ۔ چوتھی نشست پر وائی ایس آر کانگریس کامیابی حاصل کرسکتی ہے ۔ لوکیش نے کہا کہ تلگو دیشم کے پاس آندھرا پردیش میں راجیہ سبھا کی کسی سیٹ کے لیے بی جے پی امیدوار کو ٹکٹ دینے کی بھی کوئی تجویز نہیں ہے ۔۔

 

سٹ ون میر عالم ٹریننگ سنٹر میں داخلے
حیدرآباد ۔ 26 ۔ مئی : ( راست ) : سٹ ون میر عالم ٹریننگ سنٹر قریب درگاہ حضرت میر محمود صاحب قبلہؒ 9 نمبر کشن باغ میں طلبہ و طالبات اور خواتین کے لیے ایم ایس آفس ، ڈی ٹی پی ، اکاونٹنگ پیاکیجس ( ابتدائی ) ، اردو ان پیج ( اردو کتابت ) ، کیٹنگ ٹیلرنگ ، بیسک بیوٹیشن ، اڈوانس بیوٹیشن ، مہندی ڈیزائننگ ، فیشن ڈیزائننگ ، پی پی ٹی ٹی سی کورسیس میں داخلہ جاری ہیں ۔ فیس میں 50 فیصد رعایت دی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے جناب محمد خواجہ علی سنٹر انچارج سے راست یا فون نمبر 9963710523 پر ربط کریں ۔ کورس کی تکمیل کرنے کے بعد روزگار / خود روزگار کے لیے رہنمائی کی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT