Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں محکمہ اوزان و پیمانہ جات کے دھاوے

تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں محکمہ اوزان و پیمانہ جات کے دھاوے

حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ریاستی محکمہ اوزان و پیمانہ جات ( لیگل میٹرولوجی ) نے تلنگانہ ریاست کے مختلف اضلاع میں اچانک مختلف دوکانات پر دھاوے کر کے زائد از 60 کیسیس درج رجسٹر کرنے کی اطلاعات پائی جاتی ہیں اور بتایا جاتا ہے کہ محکمہ اوزان و پیمانہ جات کے عہدیداروں نے گذشتہ دن اضلاع ورنگل ، رنگاریڈی ، کریم نگر ، نظام آباد ، نلگنڈہ کے ساتھ ساتھ حیدرآباد میں بھی مختلف بڑی بڑی دوکانات میں داخل ہو کر ان دوکانات میں اوزان و پیمانہ جات میں استعمال کئے جانے والے ترازو ، کانٹے ، بٹوں اور ترازوں کا تفصیلی معائنہ کیا جس پر ان میں متعدد بے قاعدگیاں اور ناپ تول میں کمی کے ثبوت فراہم ہوئے اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کے مرتکب مالکین دوکانات کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لیے کیسیس درج کئے گئے ۔ محکمہ اوزان و پیمانہ جات کے باوثوق ذرائع نے یہ بات کہی اور بتایا کہ سمنٹ کے تھیلوں کے وزن میں کمی و بے قاعدگیاں ناقص پیاکنگ ، اور پیاکنگ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر کیسیس درج کئے گئے ۔ اسی ذرائع نے بتایا کہ ناپ تول میں کسی بھی نوعیت کی بے قاعدگیوں میں ملوث پائے جانے والے کاروباری افراد ( بزنس مین ۔ تاجرین ) کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا محکمہ اوزان پیمانہ جات کے عہدیداروں نے سخت انتباہ دیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT