Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے مختلف مقامات پر شدیدبارش

تلنگانہ کے مختلف مقامات پر شدیدبارش

آبی ذخائر اور آبی پروجیکٹس کی سطح میں اضافہ
حیدرآباد20اگست(سیاست ڈاٹ کام ) گزشتہ تین دنوں سے مختلف مقامات پر شدیدبارش کے سبب تلنگانہ کے آبی ذخائر اور آبی پروجیکٹس کی سطح میں اضافہ ہوا ہے ۔نظام آباد کے سری رام ساگر پروجیکٹ میں بھی پانی کا زائد بہاو دیکھا جارہا ہے ۔نرمل کے باسر میں مہاراشٹر سے آنے والے پانی کے سبب دریائے گوداوری کی سطح میں اضافہ ہوگیا ہے ۔بھدراچلم کے قریب دریائے گوداوری کی آبی سطح 27.2فیٹ تک جاپہنچی ۔کاماریڈی ضلع کے ناگی ریڈی پیٹ منڈل میں واقع پوچارم پروجیکٹ کی آبی سطح میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ۔کولاس نالہ پروجیکٹ کی آبی سطح بھی بڑھ گئی ہے ۔نظام ساگر منڈل میں کلیان اور سنگیتم پروجیکٹس کی سطح میں اضافہ در ج کیا گیا ہے ۔ان دونوں پروجیکٹس کے تین دروازے کھولتے ہوئے 1500کیوزک پانی کو چھوڑاگیا۔جُکل منڈل کے پدایگی کے قریب مگنور ، جُکل منڈلوں میں شدید بارش کے سبب راستے میں پانی جمع ہوگیا ۔کریم نگر کے مہادیوپور کے مختلف منڈلوں میں بھی بارش کا زائد پانی دیکھا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT