Wednesday , September 20 2017
Home / Top Stories / تلنگانہ کے مسلمانوں کو بارہ فیصد تحفظات کیلئے سیاست کی تحریک کی ستائش

تلنگانہ کے مسلمانوں کو بارہ فیصد تحفظات کیلئے سیاست کی تحریک کی ستائش

جناب زاہد علی خان ایڈیٹر اور جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سے پیس آرمی وفد کی ملاقات
حیدرآباد 15 اگسٹ (پریس نوٹ) پیس آرمی حیدرآباد نے ریاست تلنگانہ میں مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات سے متعلق سدھیر کمیشن نے وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ کو اپنی رپورٹ پیش کردیئے جانے پر کمیشن نے اس اقدام کو روزنامہ سیاست کی تحریک کی کامیابی قرار دیا جس کے سبب سدھیر کمیشن کو اپنی ٹال مٹول کی پالیسی کو ترک کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات سے متعلق تحریک کے روح رواں جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست سے پیس آرمی حیدرآباد 50 رکنی وفد نے صدر جناب سید محمود علی کی قیادت میں دفتر سیاست پر ملاقات کرتے ہوئے کاوشوں کی ستائش کی اور گلپوشی بھی کی۔ اس موقع پر جناب عامر علی خان نے کہاکہ ان کا مقصد صرف حکومت کو توجہ دلانا تھا تاکہ وزیر اعلیٰ کے سی آر انتخابات سے قبل مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات سے متعلق دیئے گئے وعدے پر عمل پیرا ہوں۔ اس مقصد کے تحت ریاست گیر سطح پر 12 فیصد تحفظات کی تحریک چلائی گئی جس کے نتائج حوصلہ افزاء رہے۔ بعدازاں پیس آرمی کے وفد نے جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست سے بھی ملاقات کرتے ہوئے ان کی بھی گلپوشی کی اور ادارہ سیاست کی جانب سے قوم و ملت کی فلاح و بہبود کیلئے کئے جانے والے اقدامات اور تحریکات کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ پیس آرمی حیدرآباد جو امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے کام کرتی ہے ان کے تمام پروگراموں میں حصہ لینے کا عہد کرتی ہے۔ جناب محمود علی نے بتایا کہ 12 فیصد تحفظات پر عمل آوری کے لئے دباؤ ڈالنے کے مقصد سے ایک ریالی کا آئندہ ماہ اہتمام کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT