Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے موظف آر ٹی سی ملازمین بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے نمائندگی

تلنگانہ کے موظف آر ٹی سی ملازمین بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے نمائندگی

حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : ڈاکٹر محمد نذیر احمد جنرل سکریٹری ٹی ایس آر ٹی سی ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیر اسوسی ایشن نے بتایا کہ اسوسی ایشن کا ایک وفد نے 9 فروری کو مشیر آباد میں مسٹر جی وی رمنا راؤ جوائنٹ منیجنگ ڈائرکٹر سے ملاقات کیا اور مختلف زیر التواء مسائل سے واقف کروایا ۔ وفد نے اے پی ایس آر ٹی سی کے وائس چیرمین و منیجنگ ڈائرکٹر کے مورخہ 30 جنوری 2016 کو جاری کردہ سرکولر کے حوالے سے بتایا کہ موظف ملازمین کو معہ اہلیہ  سٹی بسوں اور آندھرائی اضلاع کی ڈیلکس بسوں میں گریڈ تھرڈ اور فورتھ کو مفت سفر کی سہولت فراہم کی گئی ۔ اس کے ساتھ ساتھ سوپر لکثرری اور ہائی ٹیک بسوں میں بھی 50 فیصد رعایت کے ذریعہ سفر کی سہولت فراہم کی گئی ۔ اس حوالے سے وفد نے جی وی رمنا راؤ سے خواہش کی کہ وہ ریاست تلنگانہ کے موظف ملازمین کو بھی اس طرح کی سہولتیں فراہم کریں ۔ جوائنٹ ایم ڈی نے وفد کی نمائندگی کو غور سے سماعت کیا اور اس ضمن میں سنجیدگی سے غور کرنے کا تیقن دیا ۔ وفد میں اسوسی ایشن کے عہدیداران مسرس محمد سراج الدین ، محمد اقبال حسین ، آر جی ایس گوڑ اور دیگر موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT