Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما رائو کا ٹوئیٹر پر نئے رجحان کا آغاز

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما رائو کا ٹوئیٹر پر نئے رجحان کا آغاز

حیدرآباد، یکم جولائی(یو این آئی) تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راو نے ٹوئیٹر پر نئے رجحان کا آغاز کیا ۔ان کی آن لائن خدمات 24 گھنٹے کھلی رہتی ہیں اور ان سے ٹوئیٹر کے ذریعہ رجوع کئے جانے والے مسائل کے حل کو بھی وہ یقینی بناتے ہیں۔عوام ، اپنے مسائل کے حل کے سلسلہ میں ان سے بڑے پیمانہ پر ٹوئیٹر کے ذریعہ رجوع ہورہے ہیں۔خاص بات یہ ہے کہ کے ٹی راما راو جو تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو کے فرزند ہیں، نہ صرف اپنے محکمہ بلکہ ریاست کے دیگر محکمہ جات سے متعلق مسائل کے حل کو بھی یقینی بنارہے ہیں۔وہ ان مسائل کو مکمل طورپر حل کرنے تک ان کا پیچھا نہیں چھوڑتے ۔ جو بھی مسئلہ ان سے ٹوئیٹر کے ذریعہ رجوع کیا جاتا ہے ،اس پروہ ردعمل ظاہر کرتے ہیں،ایسے افراد جو ان سے ملاقات نہیں کرسکتے وہ بھی آن لائن ان سے ٹوئیٹر کے ذریعہ رجوع ہورہے ہیں۔کے ٹی راما راو ٹوئیٹر پر کافی سرگرم ہیں۔کے ٹی راما راو نے دیگر وزرا کے کام کی ٹوئیٹر کے ذریعہ ستائش کی۔ اس طرح سوشیل میڈیا میں کے ٹی راما راو کے نئے رجحان اور عوامی مسائل کے حل کے سلسلہ میں ان کے جذبہ کی مختلف گوشوں سے ستائش کی جارہی ہے ۔

اے پی میں بارش کاامکان
حیدرآباد، یکم جولائی(یو این آئی) شمالی آندھراپردیش کے ساحل اور جنوبی اوڈیشہ کے درمیان سطح سمندر سے اوپر وسط مغربی خلیج بنگال کے آس پاس کے علاقوں اور شمال مغرب کی جانب ہوا کا دباو بناہوا ہے ۔اس کے علاوہ ایس ایل سی پر قائم ٹرف اب اوڈیشہ سے ساحلی آندھراپردیش سے ہوتا ہوا جنوبی تمل ناڈو کی جانب پیش قدمی کر رہا ہے ۔محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں انتباہ دیا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ساحلی آندھراپردیش کے تمام اضلاع کے بعض مقامات پر شدید بارش ہونے کا امکان ہے ۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ساحلی آندھراپردیش کے کئی مقامات ، تلنگانہ کے بعض مقامات اور رائل سیما میں کہیں کہیں ہلکی تا اوسط بارش کا امکان ہے ۔

TOPPOPULARRECENT