Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤکی دہلی میں جاپان کے سفیر سے ملاقات

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤکی دہلی میں جاپان کے سفیر سے ملاقات

نئی دہلی 19 جولائی ( سیاست نیوز ) تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ آج صبح دہلی روانہ ہوئے ۔انہوں نے قومی دارالحکومت میں جاپان کے سفیر سے ملاقات کی اور میک ان تلنگانہ پروگرام پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا۔ سرکردہ صنعت کار سنیل متل کی دعوت پر وہ دہلی روانہ ہوئے ۔ کے ٹی راما راؤ نے ملیشیا کے نائب وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ سنیل متل سے بھی ملاقات کی ۔ انہوں نے دوپہر میں عالمی معاشی فورم کی سمٹ سے خطاب بھی کیا۔

TOPPOPULARRECENT