Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / تلنگانہ کے وزیر انڈومنٹ کی کار نے نوجوان کو روند ڈالا

تلنگانہ کے وزیر انڈومنٹ کی کار نے نوجوان کو روند ڈالا

حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( پی ٹی آئی ) : تلنگانہ کے وزیر انڈومنٹس اے اندرا کرن ریڈی کی کار نے ایک نوجوان کو روند ڈالا ۔ یہاں سے 200 کیلو میٹر دور نرمل ٹاون میں ریاستی وزیر کی کار تیز رفتاری سے جارہی تھی اور اس نے موٹر سیکل پر سوار نوجوان کو پیچھے سے ٹکر دیدی ۔ پولیس نے بتایا کہ کار کے ڈرائیور بی راجو کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ اسے آوٹ سورسنگ کمپنی سے ملازمت پر حاصل کیا گیا تھا ۔ متوفی کی عمر 17 سال بتائی گئی ہے ۔ اس سلسلہ میں ایک کیس درج رجسٹر کرلیا گیا ۔ وزیر کے قریبی ساتھی کے مطابق حادثہ کے وقت کار میں اندرا کرن ریڈی سوار نہیں تھے اور نہ ہی اس کار میں ان کے ارکان خاندان سفر کررہے تھے ۔ کار ڈورائیور خود گاڑی میں ایندھن بھر کر روانہ ہوا تھا ۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور وزیر اندرا کرن ریڈی کے ارکان خاندان کو لینے تیزی سے ایک مندر کی جانب جارہا تھا ۔ راستے میں موٹر سیکل سوار نوجوان کو پیچھے سے ٹکر دیدی اور گھسیٹ کر لے گئی ۔۔

TOPPOPULARRECENT