Friday , July 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے ’ ٹی ۔ ویالٹ ‘ کا جلد آغاز کے ٹی آر کا بیان

تلنگانہ کے ’ ٹی ۔ ویالٹ ‘ کا جلد آغاز کے ٹی آر کا بیان

حیدرآباد 10 نومبر ( پی ٹی آئی ) حکومت تلنگانہ کی جانب سے بہت جلد ریاست کے ’ ٹی ۔ ویالٹ ‘ کی اجرائی عمل میں لائی جائیگی ۔ ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے یہ بات بتائی ۔ کے ٹی آر نے آئی ٹی محکمہ کے عہدیداروں اور سروس پروائیڈرس کے ساتھ اس مجوزہ ٹی ویالٹ پر اجلاس منعقد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ویالٹ عوام کیلئے آسان رہے گا اور اس میں عوام کی سہولت پر توجہ دینے کے علاوہ سکیوریٹی اور پرائیویسی کا بھی خاص خیال رکھا جائیگا ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کے ٹی آر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ حکومت کے ساتھ شہریوں کی ہر رقمی معاملت مفت ہوگی اور اس ویالٹ کے ذریعہ ابتداء میں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن اور آبی کاموں کی سہولت دستیاب رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس سہولت کو ’ ٹی ۔ ویالٹ ‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس اپلیکیشن کو بعد میں راشن شاپس اور سٹیزن سرویس سنٹرس ( ای ۔ سیوا ) تک وسعت دی جائیگی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT