Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے چار اضلاع کے راشن دکانات پر کارڈ کے ذریعہ ادائیگی

تلنگانہ کے چار اضلاع کے راشن دکانات پر کارڈ کے ذریعہ ادائیگی

اپریل سے عمل آوری ، سواپنگ مشینوں کی تنصیب ، کمشنر سیول سپلائز کا بیان
حیدرآباد۔  9 مارچ  (سیاست نیوز)  محکمہ سیول سپلائز کے تحت چلائی جانے والی ارزاں فروشی کی دکانات پر اپریل سے کارڈ کے ذریعہ ادائیگی شروع ہوجائے گی۔راشن شاپس پر آئندہ ماہ سے محکمہ سیول سپلائز نے نقد کے بغیر لین دین کو ممکن بنانے کے اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ ابتدائی طور پر ریاست کے 4اضلاع میں فوری اس عمل کا آغاز کیا جائے گا اور بتدریج تمام اضلاع میں نقد کے بغیر کارڈ کے ذریعہ ادائیگی کو ممکن بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ محکمہ سیول سپلائز کے مطابق فی الحال شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے حدود میں 1545ارزاں فروشی کی دکانات پر کارڈ سوائپنگ مشین نصب کردی گئی ہیں اور اب نظام آباد‘ محبوب نگر ‘ مید ک اور رنگا ریڈی میں 4000ارزاں فروشی کی دکانات کو کارڈ سوائپنگ مشین سے لیس کیا جائے گا۔ مسٹر سی وی آنند نے بتایا کہ راشن شاپس کو نقد لین دین سے پاک بنانے کے منصوبہ کے تحت کی جا رہی اس کاروائی کے مثبت نتائج برآمد ہونے لگے ہیں ۔ریاست تلنگانہ میں موجود تمام ارزاں فروشی کی دکانات کو نقد لین دین سے پاک بنانے کے منصوبہ کے تحت کی جا رہی اس کاروائی کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ تمام دکانات میں الکٹرانک آلات  پیمائش اور آئی ریش اسکانر کی تنصیب کو بھی منظوری دی جا چکی ہے۔ حکومت تلنگانہ نے ریاست میں آدھار سے مربوط راشن کارڈ کی اجرائی کا اعلان کیا تھا لیکن تاحال ان راشن کارڈس کی اجرائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے لیکن اب جبکہ ارزاں فروشی کی دکانوں کو نقد لین دین سے پاک بنایا جا رہا ہے تو ایسی صورت میں ان راشن کارڈس کی اجرائی کا بھی عمل شروع ہو جائے گا۔ آدھار سے مربوط راشن کارڈس کی اجرائی ‘ آئی ریش اسکانر‘ الکٹرانت آلات پیمائش اور بائیو میٹرک کی تنصیب کے ساتھ اب ریاست میں موجود محکمہ سیول سپلائز کی ارزاں فروشی کی دکانات پر نقدی کی ادائیگی کے بغیر راشن حاصل کیا جا سکے گا ۔محکمہ سیول سپلائز کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جی ایچ ایم سی حدود میں کئے گئے تجربہ میں کامیابی کے بعد ریاست کے دیگر اضلاع کو بھی اس منصوبہ کے تحت شامل کرتے ہوئے ان میں کارڈ سوائپنگ مشین کی تنصیب عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ بتایاجاتا ہے کہ ریاست میں دیہی علاقوں میں بھی کارڈ سوائپنگ مشین کے استعمال کے متعلق شعور اجاگر کرتے ہوئے مشینوں کی تنصیب کو ممکن بنانے کی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے اور بہت جلد اس نشانہ کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔
ریزیڈنشیل گروکل اسکولس میں تقررات ، دفتر سیاست ماڈل ٹسٹ
حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ ریزیڈنشیل اسکولس کے ٹیچرس (گروکل ) کے تقررات کے لیے ٹی ایس پی ایس سی کے اعلامیہ کی منسوخی کے بعد نیا اعلامیہ جاری ہوگا ۔ ڈگری کے 60 فیصد کو 50 فیصد اور پی جی کے امیدواروں کے لیے تین سالہ تدریس تجربہ کو ختم کردیا گیا ۔ اب نٹ کی کامیابی ، بی کام امیدواروں کی اہلیت پر حکومت احکامات جاری کرے گی ۔ تب نیا نوٹیفکیشن جاری ہوگا ۔ ٹی جی ٹی پوسٹ کے لیے 80 ہزار روپئے تنخواہ اور پی جی ٹی پوسٹ کے لیے 85 ہزار روپئے تنخواہ پرکشش ہیں ۔ میناریٹی ریزیڈنشیل اسکولس 75 فیصد میناریٹی امیدواروں کا تقرر کیے جائیں اس کے لیے نمائندگی کی گئی اور اتوار 12 مارچ صبح 11 بجے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر گائیڈنس لکچر اور ماڈل ٹسٹ میں شرکت کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT