Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے چیف سکریٹری راجیو شرما کو مشیراعلی مقرر کئے جانے کا امکان

تلنگانہ کے چیف سکریٹری راجیو شرما کو مشیراعلی مقرر کئے جانے کا امکان

حیدرآباد11نومبر(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو امکان ہے کہ ریاست کے چیف سکریٹری راجیو شرما کو 30نومبر کو ان کی سبکدوشی کے بعد مشیر اعلی (اعلی صلاح کار) مقرر کریں گے ۔وزیراعلی نے راجیو شرما کی خدمات سے استفادہ کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ نظم ونسق میں ان کو وسیع تجربہ ہے اوردہلی کی سطح پر ان کے تعلقات بہتر ہیں ۔ وزیراعلی کے دفتر کے سی بلاک کی چھٹی منزل پر راجیو شرما کو دفتر الاٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔راجیو شرما اورنرسنگ راو جو وزیراعلی کے دفتر کے چیف سکریٹری ہیں نے چھٹی منزل پر دفتر کا معائنہ کیا۔راجیو شرما، تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دئیے جانے کے بعد پہلے چیف سکریڑی مقرر کئے گئے تھے اور ان کی معیاد میں مرکزی حکومت سے خواہش کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے دو مرتبہ توسیع کروائی ۔تیسری مرتبہ اس کی میعاد میں توسیع کا امکان نہیں ہے ۔اسی لیے حکومت ان کی خدمات سے استفادہ کرنے کے لئے انہیں مشیر اعلی مقرر کرنا چاہتی ہے ۔ فی الحال ریاست میں چھ صلاح کار پہلے سے ہی موجود ہیں۔

TOPPOPULARRECENT