Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں بند

تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں بند

تلنگانہ جے اے سی کے کئی کارکن گرفتار
حیدرآباد 12اگست(سیاست نیوز) تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیرمین پروفیسر کودنڈارام کی تلنگانہ شہیدوں کے جذبہ کی یاترا کو گزشتہ روز کاماریڈی ضلع کے قریب روکنے اور ان کو گرفتار کرنے کے خلاف آج کاماریڈی میں بند منایا جارہا ہے ۔تعلیمی اور تجارتی ادارے بند رہے ۔اس موقع پر تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کارکنوں کی پولیس سے بحث وتکرارہوگئی ۔پولیس نے ان کارکنوں کو حراست میں لے لیا ۔اس موقع پر ان تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کارکنوں نے پولیس کی کارروائی کو ظلم سے تعبیر کرتے ہوئے پولیس کی کارروائی کے خلاف نعرے بازی کی۔اسی دوران کودنڈارام نے واضح کیا کہ جمہوریت میں احتجاج کرنے کا حق تمام کو حاصل ہے تاہم حکومت اس میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT