Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے ہر اسمبلی حلقہ میں فائر اسٹیشن کی تجویز

تلنگانہ کے ہر اسمبلی حلقہ میں فائر اسٹیشن کی تجویز

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ ہر حلقہ اسمبلی کے لیے ایک فائر اسٹیشن قائم کرنے کی تجویز پر غور کررہی ہے اور اس سلسلہ میں محکمہ فائر سروسیس اس مجوزہ تجویز کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سرگرم عمل ہے ۔ ریاست میں پائے جانے والے موجودہ فائر اسٹیشنوں کے ساتھ ساتھ مزید 60 نئے فائر سرویس اسٹیشن کی ضرورت کا محکمہ فائر سرویس نے اظہار کیا ہے اور اس سلسلہ میں محکمہ کی جانب سے حکومت کو تجاویز روانہ کی جاچکی ہیں ۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر محکمہ فائر سرویس ریاست تلنگانہ مسٹر لکشمی پرساد نے یہ بات بتائی اور کہا کہ فی الوقت ریاست تلنگانہ میں 96 ریگولر فائر سرویس اسٹیشنس اور 16 آوٹ پوسٹس فائر اسٹیشن پائے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ فائر اسٹیشن بھی دور دراز علاقوں میں آگ لگنے کی صورت میں وقت پر پہونچ نہیں پارہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے آگ پر فوری قابو پانا محکمہ فائر سرویس کے لیے مشکل مسئلہ بن جاتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT