Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تلنگانہ کے ہر موضع تک آر ٹی سی بس سرویس کا تیقن

تلنگانہ کے ہر موضع تک آر ٹی سی بس سرویس کا تیقن

بودھن /18 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ مسٹر پی مہیندر ریڈی نے یہاں رکن اسمبلی بودھن مسٹر شکیل عامر کی رہائش گاہ پر منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست تلنگانہ میں روزانہ نوئے لاکھ افراد بس کا سفر کرتے ہیں ۔ حکومت دیہی سطح پر بس اسٹانڈ قائم کرنے تیار ہے ۔ مقامی طور پر جہاں کہیں پچاس فیصد زر تعاون فراہم کیا جائے گا تو وہاں کارپوریشن کی طرف سے بس اسٹانڈ تعمیر کئے جائیں گے ۔ ریاستی حکومت نے نئے 150 اے سی بسوں کی خریدی کیلئے 43 کروڑ روپئے رقم جاری کئے ۔ دور دراز کے مقامات وجئے واڑہ گنٹور بنگلور ممبئی و دیگر دور دراز کیمقامات کیلئے چلائی جانے وای ایس سی بسوں سے کارپوریشن کو فائدہ حاصل ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مطالبے پر آر ٹی سی کارپوریشن اے سی بس سرویس شروع کرے گی ۔ چیف منسٹر تلنگانہ نے ہر ایک موضع کو آر ٹی سی بس کی سہولت فارہم کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ مقامی پنچایت سمیتی اور محکمہ آر اینڈ بی اور پی ڈبلیو ڈی کے تعاون سے ریاست تلنگانہ کے دور دراز کے مواضعات تک بس سرویس شروع کی جائے گی ۔ بودھن کے رکن اسمبلی جناب شکیل عامر اور ایم پی نظام آباد کے کویتا کی جانب سے جملہ 50 لاکھ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے 50 لاکھ روپئے رقم شامل کرتے ہوئے بودھن میں ایک عصری بس اسٹانڈ پر ہی تعمیر کی جائے گی ۔ قبل ازیں مسٹر مہیندر ریڈی نے بودھن بس اسٹانڈ پر عصری بس اسٹانڈ کے تعمیری کاموں کا رسم افتتاح انجام دیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی مسٹر شکیل عامر نے یہاں منعقدہ عوامی جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومتیں گذشتہ 30 سالوں میں بودھن سے سفر کرنے والے مسافروں کیلئے کچھ بھی سہولتوں سے لیس کرنے کے منصوب پر عمل درآمد کرنا شروع کردیا ۔ اس تقریب رسم سنگ بنیاد اور پریس کانفرنس میں ضلع پریشد چیرمین ڈی راجو کو ریزرو سنٹرل بنک چیرمین گنگادھر راؤ پٹواری بلدیہ چیرمین ایلیا وائس چیرمین حبیب خان صدر ٹاون ٹی آر ایس عابد احمد صوفی ارکان بلدیہ کے علاوہ سید مقصود پاشاہ محمد اعظم موظف ا یم ای او احتشام الدین شیخ محمود حسین سید اشفاق علی کے علاوہ ضلع و مقامی سطح کے قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT