Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / تلنگانہ کے یوم تاسیس پر فلک کو ایوارڈ دینے کا اعلان

تلنگانہ کے یوم تاسیس پر فلک کو ایوارڈ دینے کا اعلان

حیدرآباد۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج اعلان کیا ہے کہ 2 جون کو تلنگانہ کے یوم تاسیس کے موقع پر منعقد ہونے والے پروگرام میں حیدرآباد کی گولڈن گرل سیدہ فلک کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ سیدہ فلک نے آج دوپہر میں چیف منسٹر کے کیمپ آفس میں کے سی آر سے ملاقات کی جس پر چیف منسٹر نے نہ صرف حیدرآبادی اتھلیٹ کو امریکہ میں یو ایس اوپن اتھلیٹ چمپین شپ میں ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد دی بلکہ ہندوستان کی 29 ویں ریاست تلنگانہ کے 2 جون کو یوم تاسیس کے ضمن میں منعقد ہونے والے پروگرام میں ایوارڈ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ چیف منسٹر سے ملاقات کے دوران سیدہ فلک نے پولیس شعبہ میں خدمات انجام دینے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ خاص طور پر خواتین کے لئے کام کرنے والی ’’شی ٹیم‘‘ میں اپنی خدمات انجام دینے کی خواہش رکھتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT