Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے 10 شہروں میں Unnati کیندر کا آغاز

تلنگانہ کے 10 شہروں میں Unnati کیندر کا آغاز

حیدرآباد ۔ 20 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : ڈیجیٹل انڈیا نظریہ کے حصول کے مقصد سے Intel انڈیا نے تلنگانہ کے دس شہروں میں اوننتی کیندرؤں افتتاح عمل میں لایا ۔ کمپنی نے ملک میں غیر شہری علاقوں کو ڈیجیٹلائیزیشن سے لیس کرنے کے مقصد سے ’ ایک قوم اوننتی کی ‘ اور پروگرام کو قومی سطح پر روشناس کرایا ہے ۔ Intel انڈیا نے اس سلسلہ میں اضلاع ورنگل ، نلگنڈہ ، میدک ، کریم نگر ، محبوب نگر، عادل آباد ، اور رنگاریڈی کے دس عام خدمات مراکز سے تعاون کیا ہے ۔ کمپنی کے ایک بیان میں یہ بات بتائی گئی ۔ بتایا گیا کہ یہ اوننتی کیندر طاقتور آلات سے لیس ہوگا ۔ ریاست کے غیر شہری افراد کے لیے مقامی زبان کے اسباق ، دیگر تربیتی مواد دستیاب رہیں گے ۔ دیجانی گھوش نائب صدر ، سیلس اینڈ مارکیٹنگ گروپ ایم ڈی ساوتھ ایشیا انٹل انڈیا نے بتایا کہ کمپنی اس بات میں یقین رکھتی ہے کہ ٹکنالوجی قوت کو بنیادی سطح سے فراہم کرنے کی ضرورت رکھتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پہلا اوننتی کیندر حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ میں قائم کیا جائے گا ۔۔

 

چندرا بابو نائیڈو نے
اپنی 66 ویں سالگرہ منائی
حیدرآباد ۔ 20 ۔ اپریل : ( این ایس ایس ) : چیف منسٹر آندھرا پردیش اور ٹی ڈی پی کے قومی صدر این چندرا بابو نائیڈو نے آج اپنی 66 ویں سالگرہ پارٹی آفس گنٹور پر منائی ۔ چندرا بابو نائیڈو نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹنے سے قبل بانی پارٹی آنجہانی این ٹی آر کو خراج پیش کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر بلڈ کیمپ کا افتتاح انجام دیا ۔ اس تقریب میں وی وی چودھری ایم ایل سی پارٹی قومی کنوینر ، ٹی ٹی ڈی بورڈ رکن ایل وی رمنا ارکان اسمبلی انجینلو ایم وینو گوپال ، این آنند بابو سابق وزیر ڈی مانیکا ورا پرساد و دیگر موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT