Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے 20 عازمین حج کی روانگی خطرہ میں

تلنگانہ کے 20 عازمین حج کی روانگی خطرہ میں

حیدرآباد 22 اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ کے 20 عازمین کی روانگی خطرہ میں دکھائی دے رہی ہے ، اگرچہ سنٹرل حج کمیٹی نے ویٹنگ لسٹ سے ان کے ناموں کو منظوری دے دی لیکن سعودی سفارتخانہ ویزا کی اجرائی کے سلسلہ میں اپنی سرگرمیاں بند کرچکا ہے جس کے باعث مذکورہ 20 افراد کی روانگی خطرہ میں دکھائی دے رہی ہے۔ سنٹرل حج کمیٹی نے 49 عازمین کی ویٹنگ لسٹ جاری کی تھی ، جن میں سے دو عازمین نے اپنا سفر منسوخ کرلیا۔ اس طرح 47 عازمین بچ گئے ، جن میں سے 27 عازمین کیلئے سعودی سفارت خانہ میں حج ویزا جاری کردیا جبکہ باقی 20 افراد کو ویزا کی اجرائی ممکن نہ ہوسکی۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے جب اس بارے میں سنٹرل حج کمیٹی عہدیداروں سے ربط قائم کیا تو انہوں نے بتایا کہ حج ویزا کی اجرائی کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے۔ تاہم سعودی سفارتخانہ سے بات چیت جاری ہے ۔ اگر 26 اگست تک ویزے جاری کئے جائے تو انہیں ممبئی سے روانہ کیا جائے گا ۔ موجودہ صورتحال میں 20 افراد کی روانگی کے امکانات کم ہے۔ ویزا کی اجرائی کے بعد ہی مذکورہ کور نمبرس کے عازمین کو اطلاع دی جاتی ہے۔ لہذا 20 عازمین کون ہیں، اس بارے میں صرف حج کمیٹی جانتی ہے۔ ویزا کی اجرائی کے بعد عازمین کو مسیج کے ذریعہ روانگی کی تاریخ سے واقف کیا جاتا ہے۔ اسی دوران تلنگانہ حج کمیٹی نے اس سلسلہ میں ریاستی حکومت سے سعودی سفارتخانہ کو نمائندگی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ویٹنگ لسٹ کے مابقی 20 عازمین ان خوش نصیبوں میں شامل ہوجائیں جو جاریہ سال فریضہ حج کی تکمیل کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT