Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے 22 بلدیات اور نگر پنچایتوں کیلئے ماسٹر پلان

تلنگانہ کے 22 بلدیات اور نگر پنچایتوں کیلئے ماسٹر پلان

ڈائرکٹوریٹ آف ٹاؤن اینڈ کنٹری پلاننگ منصوبہ تیاری میں مصروف
حیدرآباد 23 اکٹوبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کی 22 نئی بلدیات (میونسپل کونسلس) نگر پنچایتوں کے لئے ماسٹر پلانس تیار کرنے کی حکومت تلنگانہ نے ڈائرکٹوریٹ آف ٹاؤن اینڈ کنٹری پلاننگ (ڈی ٹی سی پی) کو انتہائی مصروف کردیا ہے اور مذکورہ 22 نئی بلدیات و نگر پنچایتوں کے لئے ماسٹر پلانس مرتب کرکے تیار رکھ لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ریاستی بلدی نظم و نسق کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ سب سے پہلے پداپلی، پرکال، ناگر کرنول جیسے شہری علاقوں کے لئے بہترین منصوبہ جات تیار کرنے کے اقدامات کریں۔ بتایا جاتا ہے کہ ان منصوبہ جات کی تیاری کے ایک حصہ کے طور پر بلدی نظم و نسق نے بلدیات اور نگر پنچایتوں کے خلائی تصاویر حاصل کرکے منصوبہ جات کو قطعیت دینے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اسی ذرائع نے بتایا کہ ریاست تلنگانہ میں فی الوقت قدیم 58 بلدیات میں بھی ’’ماسٹر پلانس‘‘ کو مزید ترقیاتی بنانے کے لئے حکومت نے متعلقہ اعلیٰ عہدیداروں کو ہدایات و منظوریاں عطا کی ہے اور ان اقدامات کے ایک حصہ کے طور پر ہی 37 شہروں سے متعلق جامع منصوبہ جات کو عالمی بینک کی رقم سے مکمل کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے جن کے منجملہ 20 میونسپلٹیوں کے ماسٹر پلانس کے منصوبہ جات کو عالمی بینک نے بھی اپنی منظوری دے دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT