Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے 4 اضلاع میں آئی ٹی کو فروغ دینے حکومت کا منصوبہ

تلنگانہ کے 4 اضلاع میں آئی ٹی کو فروغ دینے حکومت کا منصوبہ

سافٹ ویر انڈسٹری کے لیے کریم نگر ، ورنگل ، نظام آباد اور کھمم کی نشاندہی
حیدرآباد ۔ 21 ۔ دسمبر : ( ایجنسیز ) : تلنگانہ کے چار اضلاع کریم نگر ، ورنگل ، نظام آباد اور کھمم میں انفارمیشن ٹکنالوجی کے بڑے پیمانے پر فروغ پانے کے امکانات ہیں کیوں کہ حکومت تلنگانہ نے ان اضلاع میں سافٹ ویر انڈسٹری کو فروغ دینے کے سلسلہ میں پلانس بنائے ہیں ۔ اس مقصد کے حصول کے لیے پلانس ریاستی حکومت کی جانب سے جلد ہی اعلان کی جانے والی نئی آئی ٹی پالیسی کا اہم حصہ ہوں گے ۔ حکومت تلنگانہ کے انفارمیشن ٹکنالوجی میں اقدامات کے باعث حیدرآباد کو عالمی نقشہ میں مقام حاصل ہوا ہے اور حکومت ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سافٹ ویر شعبہ کو مزید ٹائر 2 اور 3 شہروں اور ٹاونس میں وسعت دینے کی خواہاں ہے ۔ جیش رنجن ، آئی ٹی سکریٹری حکومت تلنگانہ نے یہاں ایک پریس کانفرنس میںکہا کہ اب ہم سافٹ ویر شعبہ کو ریاست میں ٹائر 2 اور ٹائر 3 شہروں میں وسعت دینا چاہتے ہیں ۔ اس سلسلہ میں نئی آئی ٹی پالیسی کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے چار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرس کی نشاندہی کی ہے ۔ جہاں پہلے مرحلہ میں آئی ٹی انڈسٹری کو فروغ دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ’ ہم نے اس مقصد کے لیے ورنگل ، کریم نگر ، نظام آباد اور کھمم کی نشاندہی کی ہے ‘ ۔ ٹائر 2 شہروں میں آپریشنس قائم کرنے کے لیے آئی ٹی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت انہیں اضافی فوائد اور ترغیبات کی پیشکش کرے گی ۔ آئی ٹی کے سکریٹری نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ اگر آئی ٹی کمپنیاں اس طرح کے شہروں کا رخ کریں گی تو وہاں انہیں کچھ مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا لیکن حکومت ان کی مشکلات کو دور کرنے اور ان کے لیے آسانی پیدا کرنے کے اقدامات کرے گی ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT