Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ کے 4 اضلاع کا ریاست کی ترقی میں اہم رول

تلنگانہ کے 4 اضلاع کا ریاست کی ترقی میں اہم رول

حیدرآباد۔14مارچ (سیاست نیوز) ریاست کے معاشی سروے میں ہوئے انکشاف کے مطابق ریاست تلنگانہ کے 4اضلاع حیدرآباد‘ رنگا ریڈی ‘ میڑچل اور ملکا جگری ریاست کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ریاست کی مجموعی گھریلو پیداوار میں ان 4اضلاع کا کلیدی کردار ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق حیدرآباد کی معیشت 1لاکھ36ہزار 388کروڑ کی ہو چکی ہے اور رنگا ریڈی کی معیشت 82ہزار 359کروڑ تک پہنچ چکی ہے اور ملکا جگری و میڑچل کی معاشی ترقی بھی تیزی سے بڑھتی جارہی ہے اور جاریہ سال یہ 47ہزار 604کروڑ تک رسائی حاصل کرچکی ہے۔ ماہرین کے بموجب ریاستی کی مجموعی گھریلو شرح ترقیات و پیداوار کا 52فیصد حصہ ان 4اضلاع کے ذریعہ حاصل ہورہا ہے۔ بجٹ 2017-18کی پیش کشی کے ساتھ جاری کردہ معاشی سروے میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے جو کہ شہر حیدرآباد اور اطراف و اکناف کے علاقوں میں تیز رفتار معاشی ترقی سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ریاست میں ان چار اضلاع کی معاشی ترقی اور گھریلو مجموعی ترقی کی سمت تیزی سے رواں ہیں اور بہت جلد اس میں مزید اضافہ کی توقع کی جا رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT