Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ گزیٹیڈ آفیسرس کے وفد کی کمل ناتھن کمیٹی کو یادداشت

تلنگانہ گزیٹیڈ آفیسرس کے وفد کی کمل ناتھن کمیٹی کو یادداشت

تلنگانہ میں محکمہ جات کی عاجلانہ تقسیم کے لیے وفد کی کمیٹی سے ملاقات
حیدرآباد۔6نومبر(سیاست نیوز) تلنگانہ گزیٹیڈ آفیسر س کے ایک وفد نے تلنگانہ او رآندھرا محکموںکی تقسیم کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے قائم کردہ کمل ناتھن کمیٹی سے ملاقات کرتے ہوئے تلنگانہ کے محکموں کی عاجلانہ تقسیم کے متعلق ایک تحریری یادواشت پیش کی۔ چیرمن ٹی این جی اوز دیوی پرسا دکی نگرانی میں ٹی این جی ا وز کے صدر رویندر ریڈی‘ جنرل سکریٹری عبدالحمید‘ صدر گریٹر حیدرآباد ایس ایم حسینی مجیب‘ سرید ھر ریڈی‘ کے پربھاکر کے علاوہ ٹی این جی اوزقائدین کے دیگر نے اپنی یادواشت میں30نومبر تک محکموں کی تقسیم کے عمل کو پورا کرلینے کا کمل ناتھن کمیٹی سے مطالبہ کیا۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے دیوی پرساد نے کہاکہ اے پی تنظیم جدید بل 2013کے تحت دونوں نئی ریاستوں کے محکموں کی تقسیم کے لئے قائم کردہ کمل ناتھن کمیٹی اپنے مقرر وقت میں محکموں کی تقسیم میںپوری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ میں جملہ 90محکمے ہیں جن میں سے 68محکموں کی تقسیم عمل میں آئی ہے جبکہ 22محکمو ں کی تقسیم میں تاخیر سے کام لیاجارہا ہے جس کے پس پردہ آندھرائی حکام کی سازشیں کار فرما ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ فرضی اسناد کے ذریعہ تلنگانہ کے رہائشی ثابت کرتے ہوئے تلنگانہ میں اپنے ملازمتوں کو برقرار رکھنے کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں جس کے متعلق اے پی تنظیم جدید بل 2013میں سخت احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ دیوی پرساد نے کہاکہ تلنگانہ میںمحکموں کی تقسیم او رفرضی اسناد کے ذریعہ اپنے عہدوں پر برقرار رہنے والوں کے خلاف اندرون 30نومبر کاروائی کی جائے ورنہ آئندہ ماہ ڈسمبر میں کمل ناتھ کمیٹی کے خلاف ٹی این جی اوز بڑے پیمانے پر احتجاجی دھرنا منظم کرے گا۔

TOPPOPULARRECENT