Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ہاوزنگ بورڈ گرہا کلپا میں شجرکاری پروگرام

تلنگانہ ہاوزنگ بورڈ گرہا کلپا میں شجرکاری پروگرام

حیدرآباد ۔ 19 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : حکومت تلنگانہ کا شجرکاری پروگرام ہریتا ہرم کا آج 19 جولائی کو 11 بجکر 30 منٹ پر تلنگانہ ہاوزنگ بورڈ گرہا کلپا نامپلی میں انعقاد عمل میں آیا ۔ جی اشوک کمار آئی اے ایس پرنسپال سکریٹری ٹو گورنمنٹ ہاوزنگ ڈپارٹمنٹ حکومت تلنگانہ و نائب صدر نشین ہاوزنگ بورڈ تلنگانہ نے ہاوزنگ بورڈ احاطہ گرہا کلپا میں پودا لگاتے ہوئے پروگرام کا افتتاح انجام دیا ۔ اے رامو نائک سکریٹری تلنگانہ ہاوزنگ بورڈ ، بی راجہ گوپال راؤ چیف انجینئر ، شیوا شرانا اپا چیف پلانر ، شری دھنونجئے ، ایگزیکٹیو ، سدرشن ریڈی ایگزیکٹیو انجینئر ، ایم این کروپاونند ایگزیکٹیو انجینئر ، محترمہ ایس وملا اسٹیٹ آفیسر جے سائی وردھن پی آر او ، عہدیداروں و دیگر اسٹاف نے اس پروگرام میں شرکت کی ۔ تقریبا 250 افراد نے اس پروگرام میں حصہ لیا ۔ اشوک کمار آئی اے ایس پرنسپال سکریٹری ٹو گورنمنٹ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تمام ہاوزنگ بورڈ کالونیوں میں شجرکاری پروگرام کے اہتمام کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے پودوں کی حفاظت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کالونیوں کے احاطوں کو صاف ستھرا رکھا جائے ۔۔

TOPPOPULARRECENT