Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ یونین آف اُردو جرنلسٹس کی آج عید ملاپ تقریب

تلنگانہ یونین آف اُردو جرنلسٹس کی آج عید ملاپ تقریب

حیدرآباد 10 جولائی (پریس نوٹ) تلنگانہ یونین آف اُردو جرنلسٹس کی عید ملاپ تقریب 11 جولائی کو 6 بجے شام ہوٹل مرجان انٹرنیشنل کانفرنس ہال نزد تلنگانہ پریس اکیڈیمی چاپل روڈ نامپلی حیدرآباد میں منعقد ہوگی۔ اس تقریب کی صدارت جناب عالم مہدی صدر یونین کریں گے اور مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب نوین متل آئی اے ایس کمشنر اطلاعات تعلقات عامہ، جناب اے کے خان ڈی جی اینٹی کرپشن، جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست، پروفیسر عبدالشکور ڈائرکٹر اُردو اکیڈیمی تلنگانہ، جناب رنگا سائی ایڈیٹر اسکائی لین اور جناب محمد عبدالمعید خان ٹی آر ایس قائد شرکت کریں گے۔ اس موقع پر مزاحیہ شعراء جناب وحید پاشاہ قادری، ڈاکٹر معین امر بمبو، جناب لطیف الدین لطیف، جناب یوسف الدین یوسف کلام پیش کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT