Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / تلوار جوڑا عنقریب جیل سے رہا ہوجائے گا، جیلر کا بیان

تلوار جوڑا عنقریب جیل سے رہا ہوجائے گا، جیلر کا بیان

دسنا (غازی آباد) 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈینٹسٹ جوڑا راجیش اور نوپور تلوار جنھیں اُن کی بیٹی آروشی اور گھریلو خادم ہیمراج کے قتل میں الزامات منسوبہ سے بری کردیا گیا، امکان ہے کہ یہاں جیل سے رہا ہوجائیں گے جب جیل حکام کو عدالتی حکمنامہ وصول ہوگا، جیلر نے آج یہ بات بتائی۔ تلوار جوڑا دوہرے قتل کیس کے سلسلہ میں نومبر 2013 ء سے دسنا جیل میں قید رہا ہے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ دادھی رام موریا نے یہاں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ہمیں ابھی عدالتی حکمنامہ وصول نہیں ہوا۔ یہ وصول ہوتے ہی ہم اُنھیں رہا کردیں گے۔

ریان اسکول کیس : سپریم کورٹ کو پنٹوفیملی سے جواب مطلوب
نئی دہلی 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج ریان گروپ کے مالکین سے اُس عرضی کے بارے میں جواب طلب کیا جو پنجاب اینڈ ہریانہ ہائیکورٹ کی جانب سے اُنھیں دی گئی پیشگی ضمانت منسوخ کرنے کے لئے دائر کی گئی ہے۔ یہ معاملہ اس گروپ کے زیرانتظام گرگاؤں کے اسکول میں 7 سالہ طالب علم کی موت سے متعلق ہے۔چیف جسٹس دیپک مصرا کی زیرقیادت بنچ نے سی بی آئی سے بھی جواب مانگا ہے جو دوسری جماعت کے طالب علم پردیومن ٹھاکر کی 8 ستمبر کو ہوئی موت کی تحقیقات کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT