Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلگودیشم ارکان کے ٹی آر ایس میں انحراف کے خلاف ہادرخواست

تلگودیشم ارکان کے ٹی آر ایس میں انحراف کے خلاف ہادرخواست

حیدرآباد ۔ 8اگست ( این ایس ایس ) تلنگانہ کے تلگودیشم ارکان اسمبلی کی حکمراں ٹی آر ایس میںشمولیت کی اجازت دینے سے متعلق اسپیکر کے احکام پر ہائیکورٹ نے آج ان کے نام نوٹس جاری کی ہے ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ قابل ذکر ہے کہ تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کے 12ارکان اسمبلی نے اسپیکر تلنگانہ اسمبلی ایس مدھو سدن چاری کو ایک مکتوب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی جماعت کو حکمراں ٹی آر ایس میں ضم کررہے ہیں ۔ مکتوب پر کارروائی کرتے ہوئے اسپیکر نے تلگودیشم کے اس گروپ کو ٹی آر ایس میںضم کرنے کے احکام جاری کیا تھا لیکن تلگودیشم پارٹی نے استدلال پیش کیا ہے کہ اسپیکر کے احکام درست اور جائز نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT