Wednesday , August 16 2017
Home / شہر کی خبریں / تلگودیشم اور بی جے پی کی ناکامی کے دستاویز کی اجرائی : اے پی کانگریس

تلگودیشم اور بی جے پی کی ناکامی کے دستاویز کی اجرائی : اے پی کانگریس

حیدرآباد 19 ستمبر ( یو این آئی ) آندھراپریش کانگریس کمیٹی کے صدر رگھوویرا ریڈی نے آج ایک دستاویز جاری کیا جس میں گزشتہ 27ماہ کے دوران تلگودیشم اور بی جے پی زیرقیادت حکومتوں کی ناکامیوں کو اجاگر کیا گیا ہے ۔وجئے واڑہ میں پریس کانفرنس کے دوران اس دستاویز کو جاری کرتے ہوئے رگھوویرا ریڈی نے نشاندہی کی کہ تلگودیشم نے اپنے انتخابی منشور میں سینکڑوں وعدے کئے تھے جن میں زرعی قرضوں کی معافی، شراب کی فروخت کو باقاعدہ بنانا، ہائی اسکول انٹرمیڈیٹ میں زیرتعلیم لڑکیوں کے لیے سائیکلیں تقیسم کرنا، بے روزگار نوجوانوں کو ان کے حصہ کے طور پر دو ہزار روپئے اور ہر گھر کو ملازمت کا وعدہ بھی شامل تھا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے 2014کے انتخابی منشور میں اس بات کی یقین دہانی کروائی تھی کہ آندھراپردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دیا جائے گا،آندھراپردیش تنظیم نو ایکٹ کی تمام شق کا احترام کیا جائے گا، پسماندہ اضلاع کو خصوصی پیکیج دیا جائے گااور بیرونی ممالک کی بینکوں میں رکھا کالادھن واپس لانا شامل ہے ۔تاہم کسی بھی وعدہ پر مکمل طورپر عمل نہیں کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس تمام اسمبلی حلقوں میں جلسوں کے اہتمام کے ذریعہ عوام سے کئے گئے وعدوں کی عدم تکمیل میں ہوئی ناکامی کو اجاگر کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT