Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / تلگودیشم ایم پی کے بینک اکاؤنٹ سے 50 ہزار روپئے نکال لئے گئے

تلگودیشم ایم پی کے بینک اکاؤنٹ سے 50 ہزار روپئے نکال لئے گئے

راجمنڈری 3 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) کاکناڈا کے رکن پارلیمنٹ ٹی نرسمہم نے آج پولیس میں ایک شکایت درج کروائی اور کہا کہ کسی نامعلوم فرد نے ان کے بینک اکاؤنٹ سے اے ٹی ایم کے ذریعہ 50 ہزار روپئے کی رقم نکال لی ہے ۔ یہ رقم جاریہ سال اگسٹ میں پاناجی ( گوا ) میں نکالی گئی ۔ کاکناڈا پولیس کے عہدیدار اس واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ نرسمہم نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ایس بی آئی بینک اکاؤنٹ سے کسی نے تین قسطوں میں 50 ہزار روپئے کی رقم نکال لی ہے ۔ تلگودیشم رکن پارلیمنٹ کو اس کی اطلاع بینک کے ایس ایم ایس کے ذریعہ ہوئی اور انہوں نے فوری ایس بی آئی سے رابطہ کرکے اپنے اے ٹی ایم کارڈ کو بلاک کروادیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ قبل انہوں نے اپنا اے ٹی ایم کارڈ بنگلور کے ایک مال میں کچھ خریداری کیلئے استعمال کیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ سے انہوں نے اے پی کے ڈائرکٹر جنرل پولیس جے وی راموڈو کو بھی واقف کروادیا ہے ۔ رکن پارلیمنٹ نے بتایا کہ پولیس کو پتہ چلا ہے کہ کسی نقاب پوش شخص نے ان کے اکاؤنٹ سے پاناجی ( گوا ) میں یہ رقم نکالی ہے ۔ پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT