Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلگودیشم سے اتحاد شکست کی وجہ نہیں کشن ریڈی

تلگودیشم سے اتحاد شکست کی وجہ نہیں کشن ریڈی

حیدرآباد 7 فبروری ( آئی این این ) تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے آج کہا کہ جی ایچ ایم سی انتخابات میں بی جے پی کی شکست کیلئے تلگودیشم سے اتحاد ذمہ دار نہیں ہے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہا کہ بی جے پی قائدین کو یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ ان کی پارٹی کو تلگودیشم سے اتحاد کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی یا شکست سیاست کا حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جی ایچ ایم سی کے انتخابی نتائج کا پارٹی کے مستقبل کے امکانات پر کوئی اثر نیہں ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی کی انتہائی ناقص کارکردگی کی وجوہات کا جائزہ لیا جائیگا اور بہت جلد ان خامیوں کو دور کیا جائیگا ۔ کشن ریڈی نے کہا کہ عوام نے کچھ فلاحی اسکیمات کو دیکھتے ہوئے ٹی آر ایس کے حق میں ووٹ دیا ہے جو حال ہی میں شروع کی گئی ہیں۔ اب یہ ٹی آر ایس حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ حیدرآباد کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ‘ شہر حیدرآباد کو ترقی دینے کی کوششوں میں ٹی آر ایس حکومت کے ساتھ پورا تعاون کرنے کیلئے تیار ہے ۔

TOPPOPULARRECENT