Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلگودیشم قائدین ‘ سوشیل میڈیا پر سرگرم رہیں

تلگودیشم قائدین ‘ سوشیل میڈیا پر سرگرم رہیں

پارٹی صفوں میں لا پرواہی میں اضافہ ۔ چندرا بابو نائیڈو کی برہمی
حیدرآباد 2 مئی (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرابابو نائیڈو نے قائدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے فونس سے بات کرنے کے علاوہ سوشیل میڈیا کا بھی جائزہ لیتے رہیں۔ امراوتی میں منعقدہ کوآرڈی نیشن کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائیڈو نے مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا اور قائدین کو رہنمایانہ خطوط سے واقف کروایا ۔ انہوں نے کہاکہ بعض قائدین بسا اوقات اپنی مرضی کے مطابق بات کررہے ہیں۔ نائیڈو نے پارٹی قائدین پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اعلیٰ سطح کے قائدین سے نچلی سطح کے قائدین میں مبینہ لاپرواہی میں اضافہ ہوا ہے۔ چیف منسٹر نے کہاکہ سابق کانگریس حکومت کی ابتر کارکردگی کے باعث ریاست کا نام بدنام ہونے کے علاوہ حکومت کا وقار متاثر ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہی ووکس ویاگن جیسے نامور ادارہ نے اپنی سرگرمیوں کا آغاز تک نہیں کیا ۔ تلگودیشم کو ریاست میں برسر اقتدار آنے کے بعد ریاست کے آٹو موبائیل صنعتوں کو لانے کافی تکالیف کا سامنا کرنا پڑا لیکن حکومت کی مسلسل کوششوں کے باعث اسوزو (ISUZU) اور کیا (KIYA) جیسے اداروں کو لانے میں کامیابی ہوئی۔ انھوں نے کہاکہ ان کمپنیوں کے قیام سے ریاست کی ترقی بھی تیز ہوگی۔ صدر تلگودیشم نے کہاکہ ریاست میں بہت جلد چند ایم پی ٹی سیز اور زیڈ پی ٹی سیز کیلئے ضمنی انتخابات منعقد ہونگے۔ تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کرنے کی قائدین کو ہدایات دیں۔ انھوں نے قائدین پر زور دیا کہ مہاناڈو کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے جلد کمیٹیوں کی تشکیل عمل میں لائیں۔ علاوہ ازیں چیف منسٹر نے پارلیمانی حلقہ جات میں پارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لینے انچارجس ہر ماہ پانچ چھ گھنٹوں تک پارٹی قائدین و کارکنوں کے ساتھ ملاقات کرنے کی نے ہدایات دیں۔

TOPPOPULARRECENT