Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / تلگودیشم قائدین کو خوف زدہ نہ ہونے کا مشورہ

تلگودیشم قائدین کو خوف زدہ نہ ہونے کا مشورہ

شمس آباد تلگودیشم قائدین کا اجلاس ، پی وینوگوپال اور آر گنیش گپتا کا خطاب
شمس آباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) ریاست تلنگانہ میں تلگودیشم پارٹی ارکان اسمبلی ایک ایک کرکے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔ راجندر نگر رکن اسمبلی ٹی پرکاش گوڑ نے بھی ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی جس کے بعد ان کے قریبی ساتھی بھی تلگودیشم سے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔ شمس آباد منڈل سے تعلق رکھنے والے بی وینوگوپال تلگودیشم جنرل سکریٹری اور آر گنیش گپتا آرگنائزنگ سکریٹری سے متعلق افواہیں چل رہی تھیں کہ یہ بھی ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں ۔ شمس آباد تلگودیشم قائدین کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بی وینوگوپال تلگودیشم جنرل سکریٹری نے کہا کہ ان کا ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں ہے بلکہ وہ تلگودیشم پارٹی میں ہی رہتے ہوئے پارٹی کو مضبوط کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین تلگودیشم کو آندھرا پارٹی قرار دیتے ہوئے تلگودیشم کارکنوں میں خوف پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ایسی کسی بھی پارٹی سے یا پھر ٹی آر ایس سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ریاست کی ترقی صرف تلگودیشم کے دور میں ہوئی تھی اور سال 2019 انتخابات میں تلنگانہ میں تلگودیشم دوبارہ اقتدار پر آئے گی لیکن ہمیں ابھی سے پارٹی کیلئے محنت کرنے کی ضرورت ہے ۔ آر گنیش گپتا نے کہا کہ تلگودیشم پارٹی کو مضبوط کرنا ہمارا فرض ہے ۔ چند افراد یا سیاسی قائدین کے پارٹی چھوڑنے سے پارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا ۔ شمس آباد میں جی او III کی وجہ سے کوئی ترقیاتی کام نہیں ہو رہے ہیں ۔ چیف منسٹر اقتدار حاصل کرنے کے بعد جی او III سے دستبرداری کا وعدہ کیا تھا لیکن ابھی تک اس پر عمل نہیں کیا گیا ۔ ٹی آر ایس صرف اعلانات اور وعدوں کے ذریعہ ہی عوام کو گمراہ کر رہی ہے ۔ محمد جہانگیر خان کوآپشن ممبرس اسوسی ایشن ضلع صدر نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی سے خوفزدہ ہوکر پارٹی قائدین ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔ ان سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ۔ اس موقع پر اجئے ، گیانیشور یادو ، سرینواس ، کرشنا ، محمد امجد ، ایوب حسین ، حفیظ الدین ، سدھاکر یادو کے علاوہ پارٹی کیدیگر کارکن موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT