Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تلگودیشم قائد یونس اکبانی کی عنقریب ٹی آر ایس میں شمولیت

تلگودیشم قائد یونس اکبانی کی عنقریب ٹی آر ایس میں شمولیت

عادل آباد /26 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلگودیشم پارٹی ضلع عادل آباد کنوینر مسٹر یونس اکبانی نے اپنے قیام گاہ پرہجوم میڈیا سے مخاطب ہوکر کہا کہ کے چندر شیکھر راؤ انتخابات میں عوام سے وعدوں کی تکمیل کرتے ہوئے بالخصوص مسلمانوں کیلئے 12 فیصد تحفظات کو اسمبلی میں منظوری دلاکر مرکزی حکومت کو روانہ کیا ۔ شادی مبارک اسکیم کے تحت ضرورت مند لڑکیوں کی شادی کیلئے فراہم کی جانے والی امدادی رقم معمر افراد اور بیواگان ، جسمانی معذورین کیلئے وظیفہ کے طور پر امدادی رقم کی اجرائی ۔ حکومت کی جانب سے جاری اسکیموں سے متاثر ہوکر وہ تلگودیشم پارٹی کی 22 سالہ خدمات سے دستبردار ہو رہے ہیں اور جاریہ ماہ کی 29 تاریخ کو ریاستی وزیر مسٹر جوگو رامنا ، رکن لوک سبھا مسٹر جی ناگیش کی سرپرستی میں سابق رکن لوک سبھا مسٹر راتھوڑ رمیش کے ہمراہ ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت حاصل کر رہے ہیں ۔ مسٹر یونس اکبانی نے کہا کہ 29 تاریخ تقریباً 1500 سواریوں پر مشتمل دس ہزار افراد کے قافلہ کے ساتھ حیدرآباد پہونچکر شام 4 بجے چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت کا اعتراف کرتے ہوئے ٹی آر ایس پارٹی میں اپنے آپ کو شامل کریں گے ۔ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ پارٹی کھنڈوا پہناتے ہوئے پارٹی میں شامل کرلیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT