Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تلگودیشم لیڈر دیواکر ریڈی کے فضائی سفر پر پابندی برخواست

تلگودیشم لیڈر دیواکر ریڈی کے فضائی سفر پر پابندی برخواست

حیدرآباد۔/19جولائی، ( سیاست نیوز) تلگودیشم پارٹی رکن پارلیمان مسٹر جے سی دیواکر ریڈی کو طیارہ میں سفر کرنے پر عائد کردہ پابندی برخواست کردیئے جانے کی وجہ سے آج زبردست راحت حاصل ہوئی۔ ملک کی مختلف ایر لائنس انڈیگو، ایر انڈیا نے مسٹر دیواکر ریڈی پر طیارہ میں سفر پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ رکن پارلیمان جے سی دیواکر ریڈی نے طیاروں میں ان کے سفر پر مختلف ایر لائنس کی جانب سے عائد پابندی کے خلاف ہائی کورٹ میں رٹ درخواست داخل کی تھی جس کی روشنی میں ہائی کورٹ کی جانب سے دی گئی ہدایات پر مختلف ایر لائینس نے عائد کردہ پابندی کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔

TOPPOPULARRECENT