Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلگودیشم میںدوبارہ شمولیت ناممکن : روجا

تلگودیشم میںدوبارہ شمولیت ناممکن : روجا

حیدرآباد۔ 14 اگست (سیاست نیوز) ریاستی وائی ایس آر کانگریس پارٹی سے وابستہ رکن اسمبلی روجا نے ان کی دوبارہ تلگو دیشم پارٹی میں شمولیت کی اطلاعات کا مذاق اُڑایا اور کہا کہ ان کا دوبارہ تلگو دیشم میں شامل ہونے کا کوئی سوال ہی نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ محض ان کے وقار کو متاثر کرنے کے مقصد سے عمداً بعض تلگو دیشم قائدین ان کی دوبارہ تلگو دیشم میں شامل ہونے کی اطلاعات گشت کروا رہے ہیں۔ اس طرح کی افواہیں پھیلانے والے قائدین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا۔ آج اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے روجا نے کہا کہ وائی ایس آر کانگریس سے علیحدگی کسی صورت میں اختیار نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے تلگو دیشم میں شامل ہونے کی افواہیں پھیلانے والے قائدین پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT