Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تلگودیشم نے مجھے ہلاک کرنے کی سازش رچی : روجا کا الزام

تلگودیشم نے مجھے ہلاک کرنے کی سازش رچی : روجا کا الزام

حیدرآباد 25 مارچ ( این ایس ایس ) وائی ایس آر کانگریس کی رکن اسمبلی کے روجا نے آج چندرا بابو نائیڈو حکومت پر اس کو سیاسی طور پر تباہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے روجا نے تلگودیشم پر سخت تنقید کی اور کہا کہ جب اس نے حال ہی میں اسمبلی میں داخلہ کی کوشش کی تو اسے ہلاک کرنے کی سازش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو نے ان کے فلمی گلیمر کو انتخابات کے دوران استعمال کرنے کے بعد انہیںنکال پھینک دیا ہے ۔ تلگودیشم پارٹی کے پاس عدلیہ کا کوئی احترام نہیں ہے ۔ ان کی معطلی کو کالعدم قرار دینے کے باوجود حکومت نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تلگودیشم رکن اسمبلی انیتا کو ان کے خلاف بلی کا بکرا بناتے ہوئے استعمال کیا ہے ۔ انہوں نے اسپیکر پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ تلگودیشم نے ان کو اسمبلی میں ہلاک کرنے کی سازش کی تھی جب وہ اسمبلی میں داخل ہو رہی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT