Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تلگودیشم و کانگریس کو زبردست دھکہ

تلگودیشم و کانگریس کو زبردست دھکہ

سوریا پیٹ /15 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈیویژن سوریاپیٹ میں اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے قائدین و کارکنوں کا حکمراں ٹی آر ایس جماعت میں شمولیت کا سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔ ایک طرف اپوزیشن سیاسی قائدین ٹی ار ایس میں شامل ہونے سے حکمراں ٹی آر ایس حلقوں میں خوشی کا ماحول دیکھا جارہا ہے تو دوسری جانب اپوزیشن قائدین کے پارٹی کو چھوڑنے کی وجہ سے تلگودیشم و کانگریس حلقوں میں مایوسی دیکھی جارہی ہے ۔ ایک اور مرتبہ کانگریس و تلگودیشم کو زبردست دھکہ لگا ۔ جس میں منڈل چیوملا کے وائس ایم پی پی وارڈ ممبرس ، سابق ایم پی ٹی سیز و سربرم کارکنان نے ریاستی وزیر برقی توانائی و رکن اسمبلی سوریا پیٹ مسٹر جی جگدیش ریڈی کے قیام گاہ حیدرآباد پہونچ کر گلابی کھنڈوا پہن لیا ۔ وزیر موصوف نے گلابی جماعت میں شامل ہونے والے قائدین کو پارٹی کا کھنڈوا اڑھاتے ہوئے خیرمقدم کیا اور انہیں مبارکباد ی ۔ مسٹر جگدیش ریڈی نے اس موقع پر اپنے بیان میں روز بہ روز ڈیویژن بھر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین و کارکنوں کے ٹی آر ایس میں شمولیت پر مسرت و خوشی کا اظہار کیا اور انہوں نے آئے دن کانگریس و تلگودیشم قائدین کی ٹی آر ایس میں شمولیت حکومت کی قابل قدر کارکردگی کا نتیجہ قرار دیا ۔ وزیر موصوف نے مجوزہ ایم ایل سی انتخابات کے حوالہ سے بتایا کہ عین انتخابات سے قبل ایم پی ٹی سیز و دیگر عوامی نمائندوں کی ٹی آر ایس میں شمولیت نہ صرف پارٹی کیلئے خوش آئند ہے ۔ جبکہ ایم ایل سی امیداروں کیلئے نیک شگون ہے ۔ انہوں نے عوامی نمائندوں کی تائید سے تمام ایم ایل سی نشستوں سے ٹی آر ایس امیدواروں کی کامیابی کا دعوی کیا ۔ اس موقع پر سینئیر ٹی آر ایس قائد سابق صدرنشین بلدیہ گنا ریڈی ضلع قائدین کے دیاکر ریڈی ، ایم سرینواس و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT