Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تلگودیشم پارٹی اے پی میں 175اسمبلی نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی:لوکیش

تلگودیشم پارٹی اے پی میں 175اسمبلی نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی:لوکیش

حیدرآباد،8ستمبر(یواین آئی) آندھرا پردیش کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کے فرزند نارا لوکیش نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ انکی پارٹی 2019کے عام انتخابات میں 175نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے ایک ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہاکہ ریاستی حکومت کی جانب سے کسانوں کے قرضہ جات معاف کئے گئے ہیں ۔ساتھ ہی 175اسمبلی حلقوں میں ڈاکرا گروپس کی خواتین کے قرضہ جات بھی معاف کئے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پینے اور زرعی مقاصد کیلئے پانی کی سہولت پہنچائی جارہی ہے ۔علاوہ ازیں سی سی روڈس بھی بچھائی جارہی ہیں ۔

 

TOPPOPULARRECENT