Saturday , May 27 2017
Home / شہر کی خبریں / تلگودیشم کا اے پی اور حیدرآباد میں مہاناڈو

تلگودیشم کا اے پی اور حیدرآباد میں مہاناڈو

حیدرآباد5مئی (سیاست نیوز) تلگودیشم پارٹی نے 27اور28مئی کو وشاکھاپٹنم میں پارٹی کے سالانہ پروگرام مہاناڈو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔اسی طرح 24مئی کو نمائش گراونڈ نامپلی حیدرآباد میں بھی مہاناڈو منعقد کیا جائے گا۔این ٹی آر بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تلگودیشم پارٹی کے پولیٹ بیورو رکن آر چندر شیکھر ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ کا پارٹی کیڈر وشاکھاپٹنم میں ہونے والے مہاناڈو میں شرکت کے لئے تیار ہے جس کے لئے ٹرانسپورٹ کے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گاوں سے لے کر ریاستی سطح تک کے پارٹی لیڈر ‘ بشمول عوامی نمائندے 24مئی کو نمائش گراونڈ نامپلی میں ہونے والے تلنگانہ مہاناڈو میں شرکت کریں گے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT