Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلگودیشم کی جی ایچ ایم سی انتخابی مہم، 9 جنوری کو نظام کالج گرائونڈ میں جلسہ عام

تلگودیشم کی جی ایچ ایم سی انتخابی مہم، 9 جنوری کو نظام کالج گرائونڈ میں جلسہ عام

صدر پارٹی این چندرا بابو کی شرکت، بی جے پی سے اتحاد کی مہم میں شمولیت کی مساعی

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : صدر تلگو دیشم و چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو 9 جنوری کو نظام کالج گراونڈ پر منعقد ہونے والے تلگودیشم کے جلسہ عام سے جی ایچ ایم سی کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے ۔ تلگو دیشم پارٹی اپنی حلیف جماعت بی جے پی کو 55 بلدی حلقے دینے کے حق میں ہے ۔ جب کہ بی جے پی 75 حلقوں کا مطالبہ کررہی ہے ۔ فلم اسٹار پون کلیان کو تلگو دیشم اور بی جے پی اتحاد کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے رابطہ پیدا کیا جارہا یہ ۔ واضح رہے کہ 2004 کے عام انتخابات میں تلگو دیشم بی جے پی اتحاد کامیاب رہا ہے ۔ سیٹلرس کے زیادہ تر ووٹ دونوں جماعتوں کو حاصل ہوئے ہیں ۔ جی ایچ ایم سی انتخابات کے لیے بھی دونوں جماعتوں میں اتحاد برقرار ہے اور دونوں جماعتوں کے قائدین حلقوں کی تقسیم پر ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کررہے ہیں ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ تلگو دیشم پارٹی بی جے پی کو صرف 55 حلقے چھوڑنے اور 95 حلقوں پر خود مقابلہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ تاہم بی جے پی شہر حیدرآباد میں اپنی طاقت ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے 75 حلقوں کا مطالبہ کررہی ہے ۔ نشستوں کی تقسیم کے مسئلہ پر دونوں جماعتوں میں ابھی اتفاق رائے پیدا نہیں ہوا ہے ۔ سربراہ تلگو دیشم و چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو 9 جنوری کو نظام کالج گراونڈ پر منعقد ہونے والے تلگو دیشم کے جلسہ عام سے انتخابی بگل بجاتے ہوئے جی ایچ ایم سی انتخابات کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے ۔تلگو دیشم پارٹی نظام کالج گراونڈ پر منعقد ہونے والے جلسہ عام کو کامیاب بنانے کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے ۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے 150 حلقوں میں ہر حلقہ سے کم از کم 100 تلگو دیشم کارکنوں کو جلسہ عام میں پہونچانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ تلگو دیشم کے ذریعہ سے پتہ چلا ہے کہ تلگو دیشم پارٹی چندرا بابو نائیڈو کے فرزند و جنرل سکریٹری تلگو دیشم پارٹی نارا لوکیش کو جی ایچ ایم سی کے انتخابی مہم میں اتارنے کی بھی کوشش کررہی ہے اور ساتھ ہی 2014 کے عام انتخابات میں تلگو دیشم بی جے پی اتحاد کو کامیاب بنانے کے لیے دونوں جماعتوں کے حق میں انتخابی مہم چلانے والے فلم اسٹار و صدر جناسینا پون کلیان کی خدمات سے استفادہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور تلگو دیشم کے قائدین پون کلیان سے رابطہ بنائے ہوئے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT